""اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت"بارش نے یوای ٹی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

""اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت"بارش نے یوای ٹی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول ...

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسروں کو نکاسی آب اور ٹاؤن پلاننگ اور سول انجینئرنگ کی تعلیم دینے والا ادارہ بارش میں ڈوب گیا،بارش نے یوای ٹی انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسروں کو نکاسی آب اور ٹاؤن پلاننگ اور سول انجینئرنگ کی تعلیم دینے والا ادارہ بارش میں ڈوب گیا۔اس طرح چراغ تلے اندھیراکے مصداق یوای ٹی کی بدانتظامی کا پول بھی کھل گیا، مسجد کی چھت بھی لیک کر گئی ہے اورمسجد کے ہال میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ  یو ای ٹی کی مرکزی داخلی شاہراہ تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ وائس چانسلر آفس کے باہر بھی پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ  یوای ٹی کالونی کے مکانوں میں پانی داخل ہونے سے رہائشی اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔یو ای ٹی کے سول  انجِینئرز جو دوسرے اداروں کو سیوریج کا نظام سکھاتے ہیں ان  کا اپنا ادارہ چند گھنٹے کئی بارش سے پانی میں  ڈوب گیا ۔واضح رہے کہ یو ای ٹی میں سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کا باقاعدہ شعبہ ہے جو شہری نظام اور ٹاؤن پلاننگ میں ڈگری دیتا ہےنے اپنے ادارے کی پلاننگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔یو ای ٹی میں سول انجینئرنگ کا بہت بڑا اور تاریخی ڈیپارٹمنٹ ہے جہاں کے پروفیسر اپنے ادارے کا نظام ٹھیک نہیں کر پارہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -