آدمی نے سڑک پر ہجوم کی موجودگی میں اپنی بیوی کا سر قلم کردیا، لوگوں نے روکا کیوں نہیں؟

آدمی نے سڑک پر ہجوم کی موجودگی میں اپنی بیوی کا سر قلم کردیا، لوگوں نے روکا ...
آدمی نے سڑک پر ہجوم کی موجودگی میں اپنی بیوی کا سر قلم کردیا، لوگوں نے روکا کیوں نہیں؟

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے بیچ سڑک اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا، اس "تماشے" کو دیکھنے کیلئے بڑا ہجوم جمع ہوگیا لیکن کسی بھی شخص نے ملزم کو کریہہ فعل سے نہیں روکا۔

بہار کے ضلع بکسر کے علاقے برہمپور میں ایک شخص کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ اتوار کے روز برہمپور مندر کے پاس ملزم نے بیچ سڑک پر اپنی بیوی پر تیز دھار آلے کے ساتھ حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر بھی دھڑ سے الگ کیا۔

بیچ سڑک پر اتنی رش والی جگہ ہونے کے باعث لوگوں کی بھیڑ یہ "تماشہ" دیکھنے کیلئے جمع ہوئی لیکن کسی نے بھی ملزم کو مکروہ فعل سے نہیں روکا۔ بعد ازاں ملزم آلہ قتل کے ساتھ تھانے پہنچ گیا اور اپنی گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق بعض لوگوں نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے چھری دکھا کر قریب آنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے باعث کوئی بھی آدمی اس کے قریب نہیں گیا۔ بعض لوگوں نے ملزم کو پتھر بھی مارے لیکن اسے روکنے میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔

مزید :

جرم و انصاف -