ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے والوں کے خلاف حکومت کا ایکشن، اتنے لوگ گرفتار کہ آپ بھی تائید کریں گے
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری مہم کے پودے اکھاڑنے والے افراد کے خلاف حکومت حرکت میں آگئی۔
تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے باڑہ میں پودے اکھاڑنے والے 10 نامزد اور 40 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پودے اکھاڑنے کے عمل میں سرغنہ کا کردار اداکرنے والے ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز باڑہ میں شجرکاری مہم پر سینکڑوں لوگوں نے ہلہ بول دیا تھا ۔ مشتعل افراد نے نہ صرف شجرکاری کے پودے اکھاڑ دیے بلکہ وہاں موجود ٹیموں سے بیلچے بھی لوٹ لیے تھے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
کچھ لوگ بغض عمران میں شجرکاری مہم کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، اس سے قبل بھی کئی مقامات پر آگ لگا کر نئے جنگلات کو نقصان پہنچایا گیا
— السیدة المسلمة (@SyedaSays__) August 9, 2020
ان جاہلوں کو کوئی بس اتنا سمجھا دے کہ ان درختوں سے عمران خان کو کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں ہونے والا#PlantWithTigersForcepic.twitter.com/WRsLI2MuJ7