ٹائیگر فورس کے جوانو ں نے تقریب میں کھانے پر دھاوا بول دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹائیگرفورس ڈے کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تقریب کے دوران بد نظمی دیکھنے میں آئی۔جلو میں تقریب کے د وران ٹائیگر فورس نے کھانے پینے کی اشیا پر دھاوا بول دیا۔گورنر پنجاب کی تقریر ابھی جاری تھی کہ تقریب میں شریک نوجوان جوس اور چپس کے ڈبوں پر جھپٹ پڑے، انتظامیہ کے روکنے کے باوجود کسی نےایک نہ سنی۔گورنر پنجاب کا سیکورٹی سٹاف بھی بے بسی کی تصویر بن گیا۔
اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہاکہ نیب بلاامتیاز کارروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کرپٹ ہے ،چوہدری برادران سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پنجاب میں 5 کروڑ پودے لگانے کا ٹاسک پورا کرچکے ہیں۔