ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات میں قدرے غیر معمولی تبدیلی کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور آج جو بھی آفرا ٓئے اس پر ایک مرتبہ غور ضرور کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں تمام حالات کا اچھی طرح جائز لے کر پھر کوئی فیصلہ کریں اور وراثتی امور میں خاص طور پر ہونے والی پیشرفت پر بھی توجہ رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو معاملات خواب ہو چکے ہیں ان کو اب کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا اس لئے ان کو چھوڑ کر اب آگے کی سوچیں۔ آج اگر پریشان رہیں گے تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو رشتہ بچ گیا ہے اب اس کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں مکمل طور پر خاموشی اختیار کریں۔ ان شاءاللہ امید ہے کہ حالات خودبخود ہی سنبھل جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے لئے زیادہ فکر مند نہ ہوں جو کرنا ہے وہ اللہ نے کرنا ہے اور ان شاءاللہ وہ اچھا ہی کرے گا۔ وقتی مشکل ضرور ہے مگر پریشانیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس بھی طرف سے مسلسل پریشانیوں والی خبریں آ رہی تھیں اب اس میں نمایاں کمی واقعی ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آج آپ قدرے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ناچاہتے ہوئے بھی کچھ اہم اور سخت فیصلے متوقع ہیں جو وقت کی ضرورت بھی ہیں اور آپ کے مستقبل کا ضامن بھی۔ آپ کو خود کو تھوڑا سا مضبوط کرنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی قسمت میں صلہ نہیں چاہے کسی کے ساتھ جس قدر مرضی نیکی کر لیں۔ وہ صرف میرا اللہ ہی دیتا ہے۔ غم نہ کریں اب اپنے مستقبل کے بارے غور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک طرف سے کچھ بندش نما صورتحال بنی ہوئی ہے آپ چاہ کر بھی ابھی چند دنوں تک اس سے نجات حاصل نہیں کر سکتے۔ اس لئے صبر سے اور حوصلے سے کام لیں صدقہ بھی دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب اپنے حق کے لئے کچھ قدم تو اٹھانا ہوگا۔ کب تک خاموش رہیں گے اس وقت اگر فیصلہ لے لیا تو زیادہ بہتر ہے۔ قسمت بھی ساتھ دے گی بس صبر کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اب آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں اور خاندان تو دور کی بات ہے آپ کو گھر سے ہی مخالفت کا سامنا ہے اس لئے آپ ہر ممکن صبر سے کام لیں خصوصاً آج۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کے لئے حالات اب بہت مختلف ہو گئے ہیں آپ کو بھی نئے انداز سے سوچنا ہوگا کہ کس طرح چلا جائے۔ اس وقت حکمت عملی بنانے کی سخت ضرورت ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -