کوئٹہ بم دھماکے میں شہید اورزخمی ہونے والوں کے نام سامنے آ گئے
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں موٹرسائیکل میں نصب ٹائم بم پھٹنے سے 2افراد شہید جبکہ 21زخمی ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والوں میں پولیس اہلکار علی اکبر اور نیاز احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالواحید، نصرالدین ، نصراللہ ، فدا محمد، امان اللہ ،مختیار احمد ،محمد جان ،علی گل ، شہباز شیخ محمد ولی ،اللہ بخش ، رحمت اللہ ، خادم حسین ، ولی محمد،محمد حمزہ ، اسد اللہ ، غلام حسین ، حمزہ خان ، عبدالباسط، امداد حسین ،فیض محمد شامل ہیں۔بم دھماکے میں شہید اورزخمی ہونے والوں کوسول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب تنظیم چوک پر سرینا ہوٹل کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے تھے،حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دھماکے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم چوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرلیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دہشت گرد بلوچستان کے امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،حکومت پرامن بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔