آزادکشمیر کے کن علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا? تازہ صورتحال جانئے
باغ (سعدیہ مغل ) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 414افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس کی وجہ سے01 مریضوں کی موت ہوئی ہےجس کا تعلق جہلم ویلی سے ہے ،جبکہ 262مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1667افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے75کا تعلق مظفرآباد ،22کا جہلم ویلی،22کا نیلم ویلی، 93کا پونچھ،89 کا باغ،15کا حویلی ،39کا سدھنوتی ،26کامیرپور،09کا بھمبراور24کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک 252157افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور27288افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے22323افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ4319مریض زیر علاج ہیں 646مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے108کا تعلق مظفرآباد،124کا جہلم ویلی،17کا نیلم،117کاپونچھ،85کا باغ،12 کا حویلی، 13کاتعلق سدھنوتی،145 کاتعلق میرپور،52کابھمبراور73کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے4319مریضوں میں سے4244مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میںرکھا گیا ہے جبکہ 75مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔