صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4گھروں کا صفایا، کئی شہری راہزنوں کے ہاتھوں لٹ گئے 

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا  ذرائع کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں نامعلوم چور اویس نامی شہری کی موبائل فون کی دکان کے تالے توڑ کر 45ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے جبکہ ستوکتلہ کے علا قہ میں یا سین کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے جبکہ ڈیفنس بی کے علا قہ میں عمر خان کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 95 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے قلعہ گجر سنگھ کے علا قے میں عا رف حسین کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے کاہنہ کے علا قہ میں سجاول کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے جبکہ نشتر کالونی کے علا قہ میں محمو د سے ڈاکو 45ہزار نقدی و موبائل شیراکوٹ کے علا قہ سے سا جد سے 90ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،شاہدرہ کے علا قہ میں ما جد سے55ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا جبکہ گلشن راوی، کوٹ لکھپت اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں، فیکٹر ی ایر یا،ہنجر وال،مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں -

مزید :

علاقائی -