خیراتی تنظیموں، این جی اوز کو 31اگست تک رجسٹریشن کرانے کا آخری موقع
لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں کام کرنیوالی خیراتی تنظیموں و این جی اوز کو 31اگست تک چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کرانے کا آخری موقع دیدیا محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ خیراتی تنظیمیں، این جی اوز، این پی اوز اور ٹرسٹ ہی خیرات و عطیات لے سکتے ہیں غیر رجسٹرڈ تنظیمیں 31 اگست تک چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروائیں،بصورت دیگر رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کی سرگرمیوں کو روک دیا جائے گا۔پنجاب چیریٹی کمیشن ایکٹ 2018 کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کی لسٹ ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئی ۔