انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے مقدمہ قتل کے اشتہاری کو پکڑلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں قصور پولیس کومطلوب ملزم عاطف عرف لنڈا کوگرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم عرصہ 6سال سے قصور پولیس کو مطلوب تھا۔