شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز، اسلحہ برآمد، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی، 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شہباز، مقصود اور ارسلان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائکلیں، موبائل فونز،پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ۔