سیف سٹیزا تھارٹی تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، ترجمان
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی رواں مون سون سیزن میں بھی نکاسی آب کے حوالے سے واسا کو مدد فراہم کررہی ہے تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کے شہر بھر میں نصب کیمروں کے ذریعے ناصرف سکیورٹی مانیٹرنگ بلکہ شہر بھر میں کھڑے بارشی پانی، کھلے گٹروبند نالوں کی نشاندہی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے اس حوالے سے ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا تھا کہ بارشوں میں سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے پانی کی موجودگی کی تصاویر واسا کو فراہم کی جائیں گی واسا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی نشاندہی پر متعلقہ علاقوں سے نکاسی آب کے انتظامات کرے گی اس حوالے سے واسا نمائندگان 24گھنٹے 3شفٹوں میں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی سے ڈیوٹی سرانجام د ئینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔