3رکنی موبائل چور گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کبیر، اکبر اور غلام حیدر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موبائل اور نقد رقم برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کر جھانسہ دیکر رقم اور موبائلز لے اڑتے اس کے علاوہ ملزمان گھروں میں دکانوں سے بھی چوری کرتے تھے دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔