جنوبی چھاؤنی، 8سالہ بچہ سڑک عبو ر کرتے ہوئے لوڈر رکشہ کی زد میں آکر جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 8سالہ بچہ جاں بحق،نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب8سالہ بچہ علی حسن سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار لوڈر رکشہ کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر معردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔