بڑھتی مہنگائی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے: صفدر علی بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈصفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے،متعلقہ حکام اس پر ایکشن لیں تاکہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو سکے۔مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ صفدر علی بٹ نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے ملک میں جس تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں حکومت اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول یقینی بنائے اور غربت میں پسے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیول کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس تناظر میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اورپرائس کنٹرول میکانزم کادائرہ کار بلا تفریق پورے صوبے میں پھیلایا جائے تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جاسکے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی ریلیف مل سکے۔