کاروباری طبقہ کے مسائل حل کروائینگے: وفاقی چیمبر 

کاروباری طبقہ کے مسائل حل کروائینگے: وفاقی چیمبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار کا عید ملن پارٹی کی دعوت پر پاکستان خصوصاً پنجاب بھرسے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا جم غفیر امڈآیا۔تقریب میں پنجاب کے تقریباً تمام شہروں سے تجارتی تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں سمیت نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے فرداً فرداً تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بزنس کمیونٹی اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بزنس مین پینل کی پچھلے ڈیڑھ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے اور یہ مخالف گروپ کی پانچ سالہ کارکردگی سے بھاری ہے اور انشا اللہ باقی مدت بھی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے اور حکومتی ایوانوں میں کاروباری طبقے کی آواز بلند کرتے رہیں گے.اس موقع پر  چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار ہزاروں کی تعداد میں موجود حاضرین کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ PTA  اور FTA  اکثرمعاہدے بیشتر دوسرے ممالک کی مفاد میں گئے ہیں لہٰذا مستقبل میں ایسے معاہدے کرتے وقت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے جب تک فیڈریشن پاکستان چیمبرز کی فیڈ بیک شامل نہیں ہو گی ڈاکومنٹس سائن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شوبہ کو بہتر بنا رہے ہیں۔سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی و صوبائی وزا سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کرونا وبا کی چوتھی لہر کی تباہ کاریوں اور کاروباری بندشوں کے باوجود کاروباری طبقہ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے چلے آئے ہیں۔تقریب کے موقع پر ملک کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بزنس مین پینل کی وفاقی چیمبر میں کارکردگی کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیااور آئندہ انتخابات میں بزنس مین پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں، گوجرانوالہ چیمبر کے سیئنر راہنما شیخ محمد اسلم،اور لاہور چیمبر کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ نے بھی خطاب کیا۔س موقع پر معروف صنعتکار تنویر احمد شیخ کو چئیرمین بزنس مین پینل (لاہور)، ظفر محمود کو وائس چیئرمین بزنس مین پینل (لاہور) اور میاں کاشف کو چئیرمین بزنس مین پینل (فیصل آباد) کیلئے متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا۔

مزید :

کامرس -