آڑھتی حضرات کا فروٹ منڈی کے صدر یاسر بھٹی کو تاحیات صدر بنانے کا مطالبہ
لاہور(سٹی رپورٹر) فروٹ منڈی بادامی باغ کے آڑھتی حضرات نے فروٹ منڈی کے صدر یاسر بھٹی کو تاحیات صدر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ فروٹ مندی بادامی باغ میں یاسر بھٹی گروپ ان ایکشن۔ فروٹ منڈی بادامی باغ کا 35 سالہ ریکارڈ توڑ کر رکھ دیا۔ فروٹ منڈی بادامی باغ میں سٹریٹ لائٹس، سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی،اور روزانہ کی بنیاد پر فروٹ منڈی بادامی باغ میں صفائی ستھرائی کانظا م بہتر ہونے پر آڑھتی حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یاسر بھٹی گروپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آڑھتی حضرات نے یاسر بھٹی گروپ کی اب تک کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے یاسر بھٹی کو تاحیات صدر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔