آزادی ہاکی کپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

آزادی ہاکی کپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر): ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کھیلے جائیں گے،  پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا۔ دوسرا میں  پاکستان آرمی اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور  پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان واپڈا،  پاکستان نیوی، پاکستان آرمی  اور ایم پی سی ایل جبکہ گروپ بی میں نیشنل بینک،  سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سیمی فائنل 13 اگست کو جبکہ فائنل 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔