دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیسٹ سکواڈ بھر پور تیاریوں میں مصروف

  دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیسٹ سکواڈ بھر پور تیاریوں میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جمیکا(نیٹ نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 اگست سے شروع ہوگا جس کے لئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں کوچز کی زیرنگرانی پریکٹس سیشن میں کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ مرکوز ہوئے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے بھرپو ر تیاری کررہے ہیں بطور کپتان اور بیٹسمین عمدہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا سیریز ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کوچز بہت محنت سے تربیت کررہے ہیں سیریز میں عمدہ پرفارمنس کے لئے ہر کھلاڑی تیار ہے اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔