نیشنل جونیئرانڈر 21 اسنوکر چیمپین شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی)پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیرہویں نیشنل انڈر 21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 2021 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز میں احسن رمضان کا مقابلہ زبیر طاہر سے ہوگا جبکہ شیخ مدثر اور محمد شہزاد کا آمنا سامنا ہوگا۔ گذشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں کھیلے گئے بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنلز میں احسن رمضان (پنجاب) نے سجاد عبداللہ (خیبر پختوانخوا) کو 4-0 سے آٹ کلاس کر دیا، ان کی جیت کا فریم اسکور 77-34، 74-33 (68)، 80-09 (70) اور 66-25 رہا۔ زبیر طاہر (پنجاب) نے شہریار خان (سندھ) کے خلاف 4-1 سے کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا فریم اسکور 55-60، 55-08، 56-38، 44-55 اور 4-42 رہا۔ شیخ مدثر (پنجاب) نے اسد خان (سندھ) کو کانٹے کے مقابلے میں 4-3 سے ہرایا۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 88-09، 38-68، 72-36، 56-63، 6-66 (64)، 53-10 اور 67-63 رہا۔ محمد شہزاد (پنجاب) نے محمد رفیق (خیبر پختوانخوا) کو 4-2 سے زیر کیا۔
ان کی جیت کا فریم اسکور 113-0 (75)، 61-43، 19-49، 55-06، 37-71 اور 92-16 (72) رہا۔