اولمپکس، کینیا کے ایلوڈ کپچوگے نے مینز میراتھن میں سونے کا تمغہ جیت لیا

  اولمپکس، کینیا کے ایلوڈ کپچوگے نے مینز میراتھن میں سونے کا تمغہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی):اولمپک گیمزمیں کینیا کے ایلوڈ کپچوگے نے مینز میراتھن میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، ہالینڈ کے عبدی ناگی نے چاندی اور بیلجیئم کے بشیر عبدی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ٹوکیو میں اولمپک مقابلوں کے آخری روز مردوں کی میراتھن دوڑ میں کینیا کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایلوڈ کپچوگے نے شاندار کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے، 8 منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کیا۔
 ہالینڈ کے عبدی ناگی نے چاندی اور بیلجیئم کے بشیر عبدی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔