کشمیر پریمیئر لیگ، باغ سٹالینز نے میر پور رائلز کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمئر لیگ کے چوتھے میچ میں باغ سٹالینز نے حریف میرپور رائلز کو15 رنز سے شکست دیدی فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر212 رنز بنائے اسد شفیق اور روحیل نذیر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جواب میں میر پور رائلز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بناسکی اور اس کو میچ میں پندرہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا فاتح ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیو ں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اگلے میچوں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔