ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں، عارف حسن

     ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں، عارف حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے تسلیم کیا کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔17 سال سے پی او اے کے عہدہ صدارت پر براجمان  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں یہ ماننے والی بات ہے، گراس روٹ سیایلیٹ ٹریننگ لیول تک توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عارف حسن کا کہنا تھا کہ 1992کے بعد سے کوئی میڈل پاکستان نہیں آیا، ملک بھر سے صرف 2 کھیلوں میں کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔
صدر پی او اے کا کہنا تھا کہ ارشدندیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے،طلحہ طالب کا علم تھا کہ وہ بہت اچھا ویٹ لفٹر ہے، دونوں پر یقین تھا کہ یہ اولمپکس میں اچھی پوزیشن پرآئیں گے۔