ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہترین پرفارمنس دی، وسیم اکرم

ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہترین پرفارمنس دی، وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہاہے کہ ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور اْنہیں عزت دیں۔وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد ندیم سے متعلق ایک پیغام میں کہاکہ ہر کوئی ہمارے سسٹم کی خامیوں پر رو رہا ہے، ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور اْنہیں عزت دیں۔انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آئیں سب مل کر آواز اٹھائیں کہ اگلی مرتبہ ہمارے ایتھلیٹ ارشد ندیم، طلحہٰ طالب اور دیگر پوڈیئم پر کھڑے ہوں۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیتنے میں کامیاب ضرور ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر نکل گئے جبکہ اْن کے مدِ مقابل بھارتی کھلاڑی نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ارشد ندیم اولمپکس میں کسی سپورٹ کے بغیر، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے تھے۔