اولمپکس، امریکا نے ویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اولمپکس، امریکا نے ویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے پی پی):اولمپکس گیمزمیں امریکا نے ویمنز باسکٹ بال ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں جاپان کو شکست دی۔ برانز میڈل میچ میں فرانس نے سربیا کے خلاف فتح حاصل کی۔ اتوار کو ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے آخری روز ویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم جاپان کو 75-90 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
 پہلے تینوں کوارٹرز میں امریکی ٹیم کو برتری حاصل رہی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے سربیا کو 76-91 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔