ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر شیئر
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت اور حوصلہ افزا پیغام میں کہاہے کہ اگر آپ قوس و قزح کے رنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اْنہیں خوبصورت لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اگر آپ قوس و قزح کے رنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، ثانیہ مر زا نے اپنے پیغام میں ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔