ورلڈ شطرنج ایونٹ میں کامیابی حاصل کرونگی،مائز کیرولین
لاس اینجلس(نیٹ نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والی شطرنج کی مایہ ناز کھلاڑی مائز کیرولن نے کہا کہ ورلڈ شطرنج ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہوں امید ہے کہ کامیابی حاصل کروں گی انہوں نے کہا کہ اب تک بے شمار ایونٹس اپنے نام کرچکی ہوں اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں۔
یونٹ نہایت اہمیت کاحامل ہے جس میں دنیا بھر کی نامور کھلاڑی مدمقابل آئیں گی مزید کہا کہ کورونا کے بعد کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔
اور امید ہے کہ اسی طرح مستقبل میں بھی کامیابی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہے گاکھلاڑیوں کو کھیلوں پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔