حکومت مہنگائی روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہی،عزیز الرحمن چن

  حکومت مہنگائی روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہی،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہی عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

  ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح گزشتہ ہفتے کے بعد مزید 0.2 فی صد بڑھ گئی، بناسپتی گھی، کھانے کے آئل، دودھ اور دہی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں فروٹ اور سبزیوں تو ویسے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں عوام کو یہ بھی شکایت ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا اور چینی ضرورت کے مطابق نہیں ملتی۔ ماڈل بازاروں میں بھی اشیا بازار کے مطابق ملتی اور معیار بھی کم ہے انہوں نے کہا کہ عوام سراپاء احتجاج ہیں ناقص معاشی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے حکمران طبقہ ملک وقوم کیلئے زہر قاتل بن چکا ہے۔