جشن آزادی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،بابر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز الحاج بابر بٹ نے کہا ہے کہ جشن آزادی کا دن شہدائے آزادی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وطن سے محبت اور جشن آزادی کی خوشیوں کے سلسلے میں چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی کی خوشی میں شہدائے آزادی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ آل پاکستان سمال ٹریڈرز کے دل اپنے وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
پاکستان کی سالمیت اور استحکام اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت میں پاک فوج کی قربانیوں کو سمال ٹریڈرز کمیونٹی انتہائی قدر اور محبت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ مسلح افواج نے ہمیشہ پاکستان کے عوام اور دفاع وطن کیلئے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سے محبت کے غیر مشروط اور لازوال جذبات رکھنے والے پاکستان کی سرحدوں پر کھڑے جانباز پاک فوج کے عظیم سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک دھرتی کے تحفظ اور حفاظت میں پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جشن آزادی کا دن ستر سال بعد آزاد اور خود مختار مملکت کی بنیادوں میں وطن کے بیٹوں پاک فوج کے شہدا کا لہو دفاع وطن کو سینچ رہا ہے۔ شہدائے تحریک آزادی پاکستان اور شہدائے بقائے پاکستان پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے ماتھے کا جھومر رہیں گی۔