یورپی یونین کی قرارداد اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،علماء

 یورپی یونین کی قرارداد اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگا منڈی کے زیراہتمام کانفرنس مقامی ہال میں منعقد کی گئی، کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شیخ الحدیث مفتی محمد حسن کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس میں تمام مسالک کے علمائے کرام نے قادیانیت کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مانگا منڈی میں شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا۔ مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خاں، سید ضیاء  اللہ شاہ، پیر محمد حسن ناصر اور مقامی ایم پی اے مرزا جاوید سمیت تمام مسالک کے علمائے کرام نے خطاب کئے اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں علماء  نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یورپی یونین کی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف ناپاک عزائم کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔
 پاکستان میں قادیانیوں کو ضرورت سے زیادہ سہولتیں دینا قابل تشویش عمل ہے حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کرنا چھوڑ دیں