ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

  ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) ایل ڈبلیو ایم سی نے کارپوریٹ مینجمنٹ کے بعد اب ورکشاپس کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے ملازمین کی حاضری، سٹور انونٹری، آئل ڈپو اور زیر مرمت گاڑیوں کے جائز ہ  کے لیے چلڈرن ورکشاپ کا دورہ کیا-اس سلسلہ میں سی ای او  ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ورکشاپس کی لائیو مانیٹرنگ، ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور انونٹری کے آن لائن ریکارڈ کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔فلیٹ مینجمنٹ، حاضری اور ورکشاپس کی لائیو مانیٹرنگ اور انونٹری کے لئے سافٹ ویئر ڈیزائن کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ سٹورز، سٹاکس، اور گاڑیوں کی اسسریز کے ریکارڈ کا ٹاسک مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیا گیا ہے۔

 ورکشاپس کی لائیو مانیٹرنگ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام ورکشاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام ورکشاپس کی لائیو مانیٹرنگ ایل ڈبلیو ایم سی کے مین آفس سے کی جا ئے گی۔تاہم گاڑیوں کی اسسریز، آئل ڈپو اور ملازمین کا روزانہ کا ڈیٹا مینوئل سے  آن لائن کیا جا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ  ورکشاپس کی تزین آرائش اور ورکرز کے یونیفارمز، اور بینچز اور شیڈز کو ہنگامی بنیادوں پر فراہمی و مرمت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔