محرم الحرام میں بھائی چارے کو فروغ دیا جائے،ملک شہریار اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف یوسی 49وارڈ 6کے رہنماء و کوآرڈینیٹر ملک شہریار اعوان نے کہا ہے کہ محرم کا آغاز ہونے جا رہا ہے ہمیں اس ماہ میں بھائی چارے،امن،باہمی ہم آہنگی کی عملی طور پر مثال بننا ہو گا۔امام حسین ؓ کسی ایک فقہ کے نہیں تمام عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہیں ان کی قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ اللہ کے دین کی خاطر اپنے آپ کو قربان کر دو مگر باطل کے آگے کبھی بھی سر مت جھکاؤ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں صبرسے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دشمن ہمیں آپس میں لڑوا کر فرقہ واریت کو جنم دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اب مدینہ کی ریاست بنانے کے لئے ہمیں محرام الحرام میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔