شہبازگل کی ڈیوٹی صرف مریم نواز پر کیچڑ اچھالنا ہے،حنا پرویز
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہبازگل کو عمران خان نے بھرتی ہی بیہودہ زبان استعمال کرنے کیلئے کیا ہے۔شہبازگل کی ڈیوٹی صرف مریم نواز پر کیچڑ اچھالنا ہے۔حیرت ہوئی ہے شہبازگل کے گھر میں شاید خواتین نہیں ہیں جو دن رات مریم نواز کے متعلق واحیات زبان استعمال کرتے ہیں۔جن حکمرانوں سے قوم کی بہن بیٹیاں محفوظ نہ ہو تو عوام کو ریلیف اور تحفظ کیا فراہم کرینگے۔تین سال بعد بھی عمران خان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ نوازشریف ہیں۔
۔عوام مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا رونا رو رہے ہیں۔نالائق ٹولے کو صرف نوازشریف اور شہباز شریف کی فکر پڑی ہیں۔ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین بحرانوں کا شکار ہور ہا ہے۔لیکن مجال ہے کٹھ پتلی حکومت کو زرا بھی پریشان یا عوام کے دکھ درد کی تکلیف ہو۔ووٹ چور حکومت دن رات صرف الزامات کے سہارے اپنی دکان چلانے میں مصروف ہے۔نوازشریف خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ملک چھوڑ کر گئے لیکن عمران خان نے پاکستان کو 32ارب ڈالر سے زائد کا مقروض کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت اگر قرض لیاتو اس کے بدلے میں لاتعداد پروجیکٹ مکمل کیے۔عمران خان 14ارب قرض لے کر بھی ایک پروجیکٹ بھی مکمل نہیں کر سکے۔حناپرویز بٹ نے مزید کہا عمران خان نے اقتدار سنھبالتے ہی اپنے جعلی احتساب کا نشانہ مریم نواز اور میاں نوازشریف کو بتایا۔ان کے بعد شہبازشریف دو بار جیل گئے۔الحمد اللہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ اور تمام رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے۔