پرامن افغانستان پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،اعجاز احمد چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری،وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان نے کہا کہ پْرامن افغانستان پاکستان کی پہلی ترجیح ہے، عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا فی الفور نوٹس لے، افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان نے ہمیشہ آگے بڑھ کرکردار ادا کیا ہے، افغانستان میں امریکہ سے بڑا شکست خوردہ بھارت ہے، بھارت نے اربوں ڈالر افغانستان میں انویسٹ کئے، افغان میں جب بھی امن ہوگا تو امریکہ کو نہیں بھارت کو بھی شکست ہوگی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے زیراہتمام منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا، بھارت نے دنیا کی آئینی اخلاقی،قانونی مروجہ اصولوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔
، اسی لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے پنجرے میں بند کیا ہواہے، کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، قائد کے اس فرمان میں ہماری زندگی اور موت ہے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، قائد کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے، بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا، ہم نے امن کا راستہ اختیار کیا، کشمیریوں کو آج تک حق خود ارادیت تونہ ملی، کشمیریوں کے بنیادی حقوق بھارت نے سلب کررکھے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا، ملٹری کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔آخر میں ناصرسلمان نے پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔