عمران خان پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا خوف سوار ہے،طحیہ نون

 عمران خان پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا خوف سوار ہے،طحیہ نون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی طحیہ نون نے کہا ہے کہ شہبازشریف عمران خان کامتبادل یہی خوف ان کے سر پر سوار ہے۔شہبازشریف کیخلاف ہر تین ماہ بعد نیا کیس بنانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔عمران خان کی حکومت ہی جعلی اور انتقامی احتساب کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ملکی معیشت، زراعت، انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے لیکن عمران خان کو صرف شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔عمران خان صرف قوم پر اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے مسلط ہوئے ہیں۔ان تین سالوں سے ایک ہی مشن رہا ہے کہ حکومت مخالف لوگوں کی پکڑ دھکڑ کرو اور حکومت کرو۔اس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفر ہے۔
انہوں نے مزید کہا شہبازشریف دس سال پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔درجنوں فلاحی اور رفائے عامہ کے پروجیکٹس میں انہوں نے قوم کے اربوں روپے مکمل کیے۔شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں بنائی جبکہ عمران خان 126ارب میں صرف ایک بی آر ٹی بناسکے ہیں جو جلتی زیادہ اور چلتی کم ہے۔