نوازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی،رانا تنویر

  نوازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء رانا محمد تنویرنے کہاکہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، نوازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے، لندن جھوٹ بول کرجانا نوازشریف نے قانون اور قوم کا مذاق اڑایا تھا۔

، نوازشریف لندن میں سیرسپاٹوں اور عیاشیوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے اور اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ سفری دستاویز حاصل کر کے وطن واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں، اشتہاری نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے جس کے ذمہ دارنوازشریف اور مریم صفدر ہیں۔