14اگست شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن،میاں اکبر
لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما میاں اکبر نے جشن آزادی پاکستان کے حقیقی پیغام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام نئی نسل تعلیم یافتہ نوجوان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے دو قومی نظریئے کے فلسفے سے بھی مکمل آگہی حاصل کرے۔ چودہ اگست ایک جشن کا نام ہی نہیں یہ ستر سالوں میں وطن کے تحفظ کیلئے قربان ہونے والی قیمتی جانوں پاک فوج کے مجاہدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی دن ہے۔