شرپسندانہ کارروائیوں کا تدارک اہم ذمہ داری ہے،عبدالرؤف ملک

       شرپسندانہ کارروائیوں کا تدارک اہم ذمہ داری ہے،عبدالرؤف ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اوراتحادبین المسلمین کے داعی مولاناعبدالرؤف ملک نے جامع مسجدآسٹریلیامیں مختلف مسالک کے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں امن وامان کوقائم رکھنااورشرپسندانہ کارروائیوں کاتدارک کرناہم سب کی دینی وآئینی ذمہ داری ہے اس وقت وطن عزیزپاکستان جن اندرونی وبیرونی مسائل سے دوچارہے ایسے میں پوری قوم کامتحدہوناانتہائی ناگزیرہے اور اتحادبین المسلمین وقت کااہم ترین تقاضاہے۔

 انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک وقوم کواتحاد،امن ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے شائداس سے قبل اتنانہ تھی فرقہ واریت اُمت مسلمہ کیلئے زہرقاتل ہے اس لیئے تمام مسالک کے علماء متحدہوکراسلام وملک دشمنوں کی سازشوں کومکمل ناکام ونامرادبنادیں۔نیزاجلاس سے دوسرے علماءِ کرام نے بھی خطاب کیا۔