(ن) لیگ کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے،راشد منیر

(ن) لیگ کرپشن کے دفاع میں مصروف ہے،راشد منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ ن لیگ کی نالائق اور نااہل قیادت نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرنے میں لگی ہوئی ہے لیکن ناکام ہوں گے۔

ن لیگی حواری یاد رکھیں نوازشریف وطن واپس آکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے، ملکی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار ن لیگی کرپٹ قیادت ہے، جس نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور بیرون ملک محلات بنائے، نوازشریف کا لندن سیاسی بوریابسترگول ہوچکا ہے اب وہ وطن واپس آنے کی تیاری پکڑیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگی غلام درباریوں کا ٹولے کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، شہبازشریف، نوازشریف اور ان کی اولادوں نے قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرو ن ملک لے کر گئے، ذلت رسوائی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔