لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ منسو خ کیا جائے،بابر محمود

لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ منسو خ کیا جائے،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین پاکستان ٹریڈرز الائنس و صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت ہفتے میں دو روز چھٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے۔ چیئرمین  پاکستان ٹریڈرز الائنس و صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود نے ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس سلیم اصغر بھٹی، پیٹرن انچیف ہال روڈ محمد اعظم، جنرل سیکرٹری معظم علی خان ودیگر تاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تاجر برادری کی ویکسینشن کیلئے ہال روڈ پر کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا۔

کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنما اپنے یونین دفاتر ویکسینشن سینٹر بنانے کیلئے دینے کو تیار ہیں۔ 

متعلقہ حکام نئے کیمپ لگانے یا گرمی کے حالات سے دقت محسوس کریں تو ہمارے دفاتر حاضر ہیں ہال روڈ پر ویکسینشن کیمپ لگوانے کیلئے مکمل تعاون کرنے پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی چوتھی خوفناک لہر کا مقابلہ اور اس سے بچنے کیلئے سدباب باہمی تعاون اور دو طرفہ احساس اور ہمدردی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ حکومت تاجر برادری کے ساتھ تعاون کرے اور ہال روڈ پر تاجروں کی ویکسینشن کیلئے کیمپ لگائے جائیں۔