وزیر اعظم ابتک درجنوں یو ٹرن لے چکے ہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تک اپنے تین سالہ دور حکومت میں وزیر اعظم عمران خان درجنوں یو ٹرن لے چکے ہیں پچاس لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا پچاس لاکھ تو دور انہوں نے صرف پچاس گھر بھی کسی کو نہیں دیے ایک کروڑ نوکریاں دینے کااعلان کیا اس میں سے کسی ایک کو بھی نوکری تو نہ دی البتہ لاکھوں لوگوں سے ان کی نوکریاں چھین لی گیں پیٹرول پچاس روپے فی لیٹر عوام کو دینے کااعلان کیا پھر اس پر بھی یوٹرن لیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سوا سو روپے فی لیٹر کردی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے یو ٹرن خان نے غیر ملکی قرضہ نہ لینے کااعلان کیا تھا۔
اس پر بھی یو ٹرن لیا اور کھربوں روپے کے قرض لے لیے گیے ان کے اتنے یو ٹرن ہیں کہ ہم نشاندہی کرکے تھک جایں گے مگر ان کے یوٹرن ختم نہیں ہوں گے ان کو گھر بھیج دینے سے ہی ملکی حالات میں بہتری ہے ان کو جتنا وقت دیا جاے گا یہ اتنا ہی پاکستان کا نقصان کریں گے۔