حکمران کورونا کی مد میں ملنے والے 1290ارب کا حساب دیں،سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اب تک کورونا کی مد میں ملنے والے 1290 ارب روپے کا قوم کو حساب دیا جا ئے۔ سعودیہ کے 6 ارب ڈالر اورچین کے 7 ارب ڈالر کا بھی قوم کو جواب دیا جائے آئی ایم ایف سے جو 5 ارب 97 کروڑ ڈالر آے تھے اس کا بھی جواب دیا جاے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے یو ای اے کے 3 ارب ڈالر کا بھی قوم کو جواب دیا جاے۔پٹرول گیس کی مد میں عوام کی جیب پر 25 سو ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا اس کا بھی جواب دیا جاے اوریوٹیلٹی بلز کی مد میں 700 ارب روپے کا بھی حساب دیا جاے دوسروں کو چور چور کہنے والے کو اپنی حکومت میں ہونے والی چوریو ں کا بھی حساب دینا ہو گا۔
اب حکمرانوں کی چور مچاے شور والی فلم مزید نہیں چلے گی۔