پی ایم سی انتظامیہ کا جابرانہ رویہ قابل مذمت ہے،پی ایم اے

  پی ایم سی انتظامیہ کا جابرانہ رویہ قابل مذمت ہے،پی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایش، پاکستان میڈیکل کمیشن کے غیر مناسب رویے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ چند روز قبل پی ایم سی کی جانب سے پی ایم اے لاہور کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک شاہد شوکت کے خلاف پی ایم سی کے متنازع فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پیمرا میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ ہم پی ایم سی کی انتظامیہ کے اس جابرانہ  رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
جن میں مثبت تنقید برداشت کرنے کی   بھی ہمت نہیں۔پی ایم اے صحت کے معاملات میں ایک بڑا فریق ہونے کے ناطے پچھلی کئی دہائیوں سے حکومت اور اس کے ذیلی اداروں کو شعبہ صحت اور طبی تعلیم کی بہتری کیلئے مثبت تنقید کرتا آرہا ہے۔ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے۔ کوئی بھی ہمیں ڈرا دھمکا کر اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔