ہربنس پورہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خود کشی کر لی
لاہور (کرائم رپورٹر) رات گئے ہربنس پورہ میں پسند کی شادی نہ ہونے پر28 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں نوجوان سکندر نے پسند کی شادی نہ ہونے پرپنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر پہلے گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کیا اور اسکے بعد گلے میں پھندا ڈال کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے ا?ئیں گے۔
خود کشی