نشاط کالونی میں دکان کی چھت گرگئی  ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی 

 نشاط کالونی میں دکان کی چھت گرگئی  ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نشاط کالونی میں دکان کی بوسیدہ چھت اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے نشاط کالونی میں دکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے 65سالہ یونس ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 16 سالہ دانش شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونیوالے  65سالہ یونس کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جارہا ہے جو لاہور میں چوکیداری کے کام کی غرض سے رہائش پذیر تھا۔
نشاط کالونی

مزید :

صفحہ آخر -