کراچی،فائرنگ سے پیپلز پارٹی کی سابق عہدیدار فاطمہ بروہی قتل

کراچی،فائرنگ سے پیپلز پارٹی کی سابق عہدیدار فاطمہ بروہی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کی سابق خاتون عہدیدار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں 50سالہ فاطمہ بروہی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4افراد نے فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق مقتولہ پیپلز پارٹی کی سابقہ عہدیدار تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
فائرنگ 

مزید :

صفحہ آخر -