بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعدآج ہوگا
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد(آج)پیر کو سہ پہر چار بجے ہوگا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند 70سال اوراس سے زائد بزرگ شہریوں کے تحفظ،بہبود،تسکین اور عظمت کی خاطر7مختلف اقدامات اٹھانے کیلئے قرار داد پیش کریں گی اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2021،بلوچستان آرمز کا مسودہ قانون مصدرہ 2021،بلوچستان ٹرسٹ کا ترمیمی مصدرہ قانون 2021پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ صحت،خوراک،ماحولیات،اقلیتی امور سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی