خواتین کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپورمہم چلائیں گی،نوشین حامد
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرنوشین حامد معراج، صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب پارٹی سیکرٹریٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے کشمیراور سیالکوٹ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے جس پر عوام کومبارکباد پیش کرتے ہیں، انتخابی مہم میں خواتین عہدیداران اورکارکنا ن نے بھرپور حصہ لیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، خواتین عہدیداران نے ہمیشہ پارٹی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی بھرپور کمپئین چلائیں گی، کرپٹ اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے باشعور عوام اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، آنیوالا دوربھی تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا۔ اجلاس میں ایم این اے رخسانہ نوید، ایم پی ایز صادقہ صاحب داد، سعدیہ سہیل، طلعت نقوی، زینب لودھی، شاوانہ بشیر، عائشہ اقبال، نگہت محمود، شہنازخان، ملیحہ حسین، نسیم زہراء، شبنم جہانگیر، راحیلہ کوثر، انیلہ شاہین، لبنٰی تبسم، انیسہ فاطمہ، سمیراء عابد، رضوانہ اقتدار، ڈاکٹر سامعہ توقیر، عائشہ خالد، نازیہ گیلانی، آمنہ عامر، عطیہ سعد، روبینہ اختر، مقدسہ ایازسمیت دیگر خواتین عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
نوشین حامد