حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے‘ اسلم اقبال
لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے. سابق کرپٹ حکمرانوں نے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کرکے ذاتی تشہیر کے منصوبوں پر غریب قوم کے وسائل ضائع کئے اور انکے نمائشی منصوبے معیشت پر بوجھ بن گئے ہیں، سابق ادوار میں عوامی خدمت کے صرف دعوے کے گئے جبکہ پی ٹی آئی نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار شریف پارک چوک یتیم خانہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ یکساں ترقی کی پالیسی کے تحت صوبے کے ہر علاقے میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں، 360ارب روپے کا عہد ساز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام سے لوگوں کا طرزِ زندگی بہتر ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حلقہ 151کے تمام سکولوں میں عدم دستیاب تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے اسکندریہ کالونی ایک نیا گرلز ڈگری کالج بنایا جارہا ہے، سمن آباد گرلز کالج میں 16کروڑ روپے سے آئی ٹی بلاک، اور حلقے کے تمام گرانڈز کو بہتر کیا جارہا ہے، کروڑوں روپے کی لاگت سے فراہمی و نکاسی آب کی سکیمیں،سڑکوں اور تعلیم و صحت کے بڑے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ سرکاری و نجی شعبہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں قبل ازیں صوبائی وزیر نے یتیم خانہ چوک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
اسلم اقبال