شہبازشریف پرایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی،عطاء اللہ تارڑ 

شہبازشریف پرایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی،عطاء اللہ تارڑ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف پرایک دھیلے کی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوسکا،شہبازشریف کیخلاف کیسزنیازی نیب گٹھ جوڑکے نتیجے میں بنے،حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں، آج شہزاداکبرکی تلاش گمشدگی کابھی اشتہاردیناچاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازشریف کوپابندسلاسل رکھاگیا،شہبازشریف کیخلاف کیسزمیں کوئی شواہدنہیں،شہبازشریف کیخلاف کیسزنیازی نیب گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے،شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ کیس میں پکڑاگیا، شہبازشریف 2باربیرون ملک جاکررضاکارانہ طورپرواپس آئے،شہبازشریف کانام آج بھی ای سی ایل میں ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ ہورہی ہے،راولپنڈی رنگ روڈمیں اربوں روپیہ چلاگیاوالٹن ایئرپورٹ کی جگہ کاٹھیکہ من پسندٹھیکیداروں کودے دیاگیا۔
عطاء اللہ تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -